• news

اذان زیادتی کے بعد قتل، 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کا سرا غ مل گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)سبزہ زار سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کا سراغ مل گیا۔ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقامی رکشہ ڈرائیور عمرکو حراست میں لیا ۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مقامی دکاندار عمران شاہ کیساتھ ملکر بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے قریبی نالے میں پھینک دیا۔ ملزم کے انکشاف کے بعد نعش ڈھونڈنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ستراہ (نامہ نگار) چار روز قبل لاپتہ ہونے والے 12سالہ طالبعلم کی نعش مل گئی۔ تھانہ ستراہ کے موضع کسووالہ کے رہائشی شہباز بٹ کا پانچویں کلاس کا طالبعلم بارہ سالہ بیٹا ثقلین جو 12مارچ سے لاپتہ تھا اور اس کے اغوا کا مقدمہ بھی نامعلوم ملزموں کے خلاف درج تھا گزشتہ شام اس کی گائوں کے باہر ایک ڈیرہ سے نعش ملی۔ ستراہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادی اور تفتیش شروع کردی ہے۔پشاور میں مدرسے کے قاری نے آٹھ سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزم مقامی مسجد میں پیش امام بھی ہے بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن