وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس کا تیس نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے19 مارچ منگل کو دن 11بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں احتساب عدالت راولپنڈی کی اسلام آباد منتقلی ،قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں پیشرفت ،متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کا قیام ،پبلک سیکٹرانٹرپرائزز کے سربراہان کی تقرری پر غور کیا جائے گا علاوہ ازیں وفاقی کابینہ انٹر ٹینمنٹ ،گفٹ کیلئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری بھی دے گی ۔