سارہ السحیمی سعودی سٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون سربراہ مقرر
ریاض ( نیٹ نیوز )زندگی کے دیگر شعبہ جات کی طرح مالیاتی شعبہ میں بھی سعودی خواتین آگے بڑھ رہی ہیں، جس کی ایک مثال سارہ السحیمی ہیں۔سارہ السحیمی، فروری 2017ء سے سعودی اسٹاک ایکسچینج (تداول) کی چیئرپرسن ہیں۔ تداول، مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی سٹاک مارکیٹ ہے اور سارہ السحیمی پہلی خاتون ہیں، جو اس عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔ انہیں شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030ء کے تحت سعودی کیپٹل مارکیٹس کو عالمی مالیاتی نظام کے ساتھ جوڑنے کا ہدف دیا گیا ہے۔