• news

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31مارچ تک توسیع کر دی

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے آخری تاریخ 31مارچ مقرر کر دی ۔ تمام ٹیکس گزار اپنے گوشوارے 31مارچ تک جمع کرا سکتے ہیں کمپنیز اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لئے بھی تاریخ بڑھا دی گئی۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے ۔ اس سے قبل ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15دسمبر تھی۔

ای پیپر-دی نیشن