آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز رند کے فن پاروں کی نمائش
لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور عجائب گھر کی انتظامیہ نے گزشتہ روز ٹولٹن مارکیٹ (انارکلی) میں معروف آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز انور کے فن پاروں کی نمائش کا اہتما مکیا جس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ٹولٹن مارکیٹ میں منعقد ہوئی پنجاب آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے تقریب کی مہمان خصوصی تھیں انہوں نے نمائش میں رکھے گئے ڈاکٹر اعجاز انور کے فن پارے رکھے اور کہا کہ ان فن پاروں کے جتنی تعریف کی جائے کم ہے عجائب گھر نے ڈاکٹر اعجاز انور کے فن پاروں کی نہ صرف عارضی نمائش کی بلکہ مستقل نمائش کا بندوبست بھی کر رکھا ہے۔