• news

بھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ لیول پر ’سلیکشن فکسنگ‘ کا انکشاف

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت میں فرسٹ کلاس لیول پر ’سلیکشن فکسنگ‘ کا انکشاف ہوا ہے۔دہلی کے 3 کرکٹرز نے رانجی سکواڈ میں منتخب ہونے کیلئے 80 لاکھ روپے ادا کیے۔ کانشک گور، کشن آتری اور شیوم شرما سے ناگالینڈ، منی پور اور جھارکھنڈ کی ٹیموں میں کھلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، کوچز اور سٹیٹ کرکٹ بورڈ ممبران سمیت اب تک 11 افراد سے پوچھ گچھ ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن