فٹبال ورلڈ کپ 2022، قطر کیساتھ کویت‘ عمان کو بھی میزبان بنانے کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک) فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے لئے قطر کے ساتھ ساتھ کویت اور عمان کو بھی میزبان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔کھیل کی عالمی باڈی کا اجلاس امریکی ریاست میامی میں ہو رہا ہے۔ فیفا نے ورلڈ کپ 2022 ء کیلئے قطر کے ساتھ کویت اور عمان کو بھی میزبانی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان آج اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔آئندہ عالمی کپ میں بتیس کے بجائے اڑتالیس ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ زیادہ میچز کے پیش نظر فیفا نے میزبان ممالک کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میامی اجلاس کیلئے قطر، کویت اور عمان کے فٹبال حکام امریکہ پہنچ چکے ہیں۔ فرانس کی ٹیم فٹبال کی عالمی چیمپئن ہے جس نے 2018 کے فائنل میں کروشیا کو شکست دی تھی۔