کواپرا آرٹ گیلری میں 12آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش
لاہور (کلچرل رپورٹر) کواپرا آرٹ گیلری نے 12 ینگ آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا جس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی معرروف آ رٹسٹ محمد جاوید تقریب کے مہمان خصوصی تھے نمائش میں 60 سے زائد فن پارے رکھے گئے مہمان خصوصی محمد جاوید نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہک مصوروں پر موجود حالات کے اثرات نمایاں نظر آتے ہیں زندگی گزارنے کیلئے انسان کوجو مشکلات درپیش ہوتی ہیں مصوروں نے ان مشکلات کو اپنے کنوینر پر بڑی خوبصورتی سے اتارا ہے نمائش میں شامل تصاویر میں غربت محنت جنگی جنون لگن قدرتی حسن اور مذہبی عقائد کی جسے مصنوعات کی پینٹ کیلئے گئے ہیں جو قابل تحسین ہیں کواپرا آرٹ گیلری جو گزشتہ پانچ دہائیوں سے آرٹسٹ کی ترقی و ترویج کیلئے کام کر رہی ہے اکثر نئے مصوروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہے اس نمائش میں بھی نئے مصوروں کو متعارف کرایا چکا ہے نمائش میں جن نئے مصوروں نے حصہ لیا ان میں نادیہ ملک،مریم ارم اقرا مجید ماہم محبوب، لاریب اعجاز ثناء امین شہلہ ارشاد، کومل حرا، الماس رشید رافیہ راجپوت مریم فیاض اور روبینہ وسیم شامل ہیں۔