• news

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قتل، دہشتگردی کے مقدمے جلد نمٹانے کیلئے اقدامات پر غور

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پنجاب میں زیر التوا قتل اور دہشت گردی کے مقدمات کو نمٹانے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے اقدامات پر غور ہوا۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں اجلاس کی صدارت سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک نے کی۔اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم دہشتگردی عدالتوں کے انتظامی جج، رجسٹرار ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ سیکرٹری، پراسیکیوشن، آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او لاہور سمیت تمام ڈویژن کے آر پی او نے شرکت کی اجلاس میں مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں زیر التوا دہشتگردی اور قتل کیسوں بارے اہم فیصلے کیے گئے محکمہ پولیس کو دہشتگردی مقدمات کے مفرور اشتہاریوں جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔سپریم کورٹ نے دہشتگردی مقدمات کے ملزمان کو بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے اجلاس میں محکمہ پولیس کو دہشتگردی مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ای پیپر-دی نیشن