آسٹریلوی شہری کا اذان کی ریکارڈ چلا کر منفرانداز میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی
کرائسٹ چرچ( نوائے وقت رپورٹ) ایک آسٹریلیوی شہری نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے منفرد اندازمیں اظہار یکجہتی کیا ہے ، آسٹریلوی شہری لیچ ڈرومونڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں واضح طور پر اذان کے کلمات سنے جا سکتے ہیں، لیچ ڈرومونڈ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں ، اور اپنے گھر میں غروب آفتاب کے وقت اذان کی ریکارڈچلا رہا ہوں ۔آسٹریلوی شہری نے مزید کہا کہ میں کوئی مذہبی شخص نہیں ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرے عمل کو برا نہیں جاناجائے گا یہ میرا اظہار یکجہتی ہے۔