• news

وزیراعلیٰ کے حوالے سے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملہ پر نشر ہونیوالی خبر غلط ہے: ترجمان

لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے حوالے سے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے پر نشر ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے اور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی حیثیت سے اس خبر کی تردید کرتا ہوں وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے خود پریس کانفرنس کرنے کی دھمکی نہیں دی۔

ای پیپر-دی نیشن