• news

ٹرمپ نے دہشتگردی کی مذمت کی نہ مسلمانوں کا ذکر ، یہ منافقت ہے: امریکی اینکر صدر پر برس پڑا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ٹی وی شو میزبان اینڈرسن کوپر امریکی صد رٹرمپ پر برس پڑے۔ صد رٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کو دہشتگردی نہیں کہا نہ مسلمانوں کا نام لیا نہ یہ کہا کہ امریکہ مسلمان برداری کے ساتھ کھڑا ہے یہ سمجھنا کہ تارکین وطن سے سفید فام نسل کو خطرات لاحق ہیں ٹرمپ نے نینٹونیو حملے کو فوری طو رپر انتہا پسند اور اسلامی دہشتگردی قرار دیا تھا اس کے بعد مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ دہشت گردی کو دہشت گردی کہے بغیر مذمت منافقت اور مسلمانوں کی توہین ہے۔ یہ ایسا ہے کہ ہم کہیں کوئی قدرتی آفت میں جان کھو بیٹھا ہو۔ ٹرمپ نے سفید فام قوم پرستی کو امن کیلئے خطرہ نہیں کہا۔ یہ ٹرمپ کے نسل پرست رویے اور منافقت کی نشاندہی کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن