نیوزی لینڈں حملہ: مسلمانوں کیخلاف، زہر اگلنے پر آسٹریلوی سینیٹز کو انڈا پڑ گیا
سڈنی(نوائے وقت رپورٹ) مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے پر آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا پڑ گیا۔ ایک لڑکے نے فریسر اننگ کو انڈا دے مارا جب وہ میڈیا سے گفتگو کررہا تھا۔ انتہاپسند آسٹریلوی سینیٹر نے انڈا مارنے پر لڑکے کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔ فریز کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملوں کے ذمے دار مسلمان مہاجرین ہیں۔ آسٹریلوی سینیٹر کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔