نوازشریف کا ضمانت سے قبل علاج کیلئے ہسپتال جانے سے انکار
لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے ہسپتال جانے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال نہیں جائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فضیل اصغر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے طبی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہمارے خط کا زبانی جواب دے دیا ہے، سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال نہیں جائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ نوازشریف کی اسپتال منتقلی کے لیے مختلف شخصیات کے ذریعے کوشش کی گئی، ان کے لیے ہسپتال میں فل لوڈڈ ایمبولینس اور ڈاکٹر موجود رہتا ہے، ایمبولینس میں زندگی بچانے والی ادویات اور طبی سہولتیں موجود ہیں جب کہ نواز شریف کی بیرک میں ایک مشقتی کے علاوہ خصوصی گارڈ بھی تعینات کردیا گیاہے جو سابق وزیراعظم کی طبیعت سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔فضیل اصغر نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو صبح سے شام 5 بجے تک چہل قدمی کی اجازت ہوتی ہے۔