نئے امیر جماعت اسلامی کا اعلان اپریل کے اوائل میں ہوگا
اسلام آباد(جاوید صدیق)جماعت اسلامی کے امیر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،پارٹی ارکان کی اکثریت نے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ووٹنگ کا مرحلہ 31 مارچ تک مکمل ہوجائیگا،اور توقع ہے کہ اپریل کے اوائل میں نئے امیر کا اعلان کردیا جائیگا،نئے ا میر کیلئے سراج الحق،لیاقت بلوچ اور پروفیسر ابراہیم کے درمیان مقابلہ ہے دریں اثنا سراج الحق دو ہفتے کے دورے کیلئے سعودی عرب چلے گئے ہیں،جہاں وہ پارٹی ارکان سے ملاقاتیں اور پاکستان کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔