فواد حسن فواد نے نیب لاہور کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نیب لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ فواد حسن فواد نے اشتراوصاف علی ایڈووکیٹ کے توسط سے درخوست دائر کی۔ موقف اختیار کیا کہ نیب نے 5جولائی کو آمدن سے زائد اثاثے انکوائری میں گرفتار کیا ۔ پانچ ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود نیب نے ریفرنس فائل نہیں کیا۔ ہائی کورٹ نے نیب کو انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود نیب کی جانب سے رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی جو کہ توہین عدالت ہے۔