• news

ٹرانزٹ پروازوں کیلئے پاکستانی حدود کی بندش میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹرانزٹ پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مذید48گھنٹوں کی توسیع کردی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے 18 مارچ کی دوپہر3بجے تک بند رکھی جائے گی،18مارچ کو فضائی حدود کو کھولنے یا اس میں مزید توسیع کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد،لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور کراچی سمیت کچھ ہوائی اڈوں سے ملکی اوربین الاقوامی پروازوں کے آپریشن کی اجازت ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے بعض ا ئیرپورٹوں کو پروازوں کیلیے ابھی تک غیرفعال رکھا گیا ہے۔ذرائع سی اے اے کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی فضائی حدود کو 27فروری سے ہر قسم کی ٹرانزٹ پروازوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن