• news

16ویں پارلیمانی سال سینٹ کی کارکردگی میں نمایاں کمی ہوئی: فافن

اسلام آباد (عمران مختار/ نیشن رپورٹ) فافن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اپنے ختم ہونیوالے 16ویں پارلیمانی سال کے دوران سینٹ نمایاں کارکردگی کی مظاہرہ کر سکی جبکہ اس سے ایک برس پہلے اس کی کارکردگی قدرے بہتر تھی۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹ قانون سازی کی رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سینٹ نے البتہ اجلاسوں میں باقاعدگی پیدا کی اور وقت کی اہمیت کو بھی ملحوظ خاطر رکھا۔ رپورٹ کے مطابق سینٹ کے 16ویں سال میں قانون سازی کے حوالے سے ون26بل پیش کئے جن میں سے 20سرکاری اور 6پرائیویٹ بل تھے جبکہ اس سے ایک برس پہلے کی تعداد50تھی جن میں33سرکاری اور17پرائیویٹ بھی تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ناقص کارکردگی کو سینٹ میں تحریک انصاف کی عددی کمی سے جوڑا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے ایک بل پیش کر کے واپس بھی لے لیا اور اس کیئے یہ عذر پیش کیا گیا کہ اس پر کابینہ نظر ثانی کرنا چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن