جھنگ،جڑانوالہ،ساہیوال میں کمسن بچیوں سمیت4خواتین ،معلم کی لڑکے سے زیادتی
جھنگ+جڑانوالہ+ساہیوال +فیصل آباد(نامہ نگار+نمائندگان نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) اوباش شخص نے18سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بستی سلطان آباد کے رہائشی غلام مرتضیٰ نے تھانہ صدر پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ادھر جڑانوالہ میں اوباش نے کمسن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ روڈالہ روڈ نواحی گائوں 378گ ب میں اوباش ملزم عمران نے 13سالہ بچی سعدیہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنادیا۔علاوہ ازیں قریبی عزیز نے گلی میں کھیلتے ہوئے (م)کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ حالت غیر ہونے پر بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی علاقہ منڈی بچیانہ کے رہائشی نے درخواست دی کہ ملزم جو کہ گھر کے سامنے رہائش پذیر ہے موقع پا کر ہماری غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے بروقت ملزم کو گرفتار کرکے وقوعہ کی بابت مقدمہ نمبر 135/19درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔دریں اثناء ساہیوال کے نواحی چک 101/9.Lمیں بیٹی واپس دلانے کا جھانسہ دے کر اوکاڑہ کی55سالہ عورت (ح)کی پولیس سب انسپکٹر ارشاد الحق نے آبرو لوٹ لی ۔ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار عورتوں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔واقعات کے مطابق اوکاڑہ کی ارشاد کالونی کی عورت (ح)کی اپنے خاوند سے ناچا قی ہو گئی اسکی بیٹی اسکے خاوندکے پاس تھی ۔ (ح)کے شور پر عورتوں نے گھر کا گھیرائو کیا اور تھانیدار کو پکڑ لیا ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے تھانیدار ارشاد الحق کو گرفتار کر لیا اور عورت کے میڈیکل کے بعد پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 376ت پ درج کر لیا ہے۔علاوہ ازیںفیصل آباد کے محلہ گارڈن نشاط آباد کے رہائشی پندرہ سالہ لڑکے سے مسجد کے معلم کی بداخلاقی، ملزم کا دوران تفتیش مزید پندرہ بچوں سے بداخلاقی کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مل میں مزدوری کرنے والے کے 15سالہ بیٹاجو کہ مڈل کا امتحان دے کر فارغ ہے اسے قرآنی آیات یاد کرنے کے لئے اس کے والد نے تیس فٹا بازار میں واقع مسجد کے قاری فیضان کے پاس بھجوایا ۔ قاری فیـضان میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کر رہا تھا ہمیں دیکھ کر میرے بیٹے کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش مزید پندرہ بچوں سے بداخلاقی کا اعتراف کیا ہے۔