ساہیوال : کمسن لڑکی ونی کرنے پر پنچایت کے 8ارکان گرفتار
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں دادن میں ایک کمسن لڑ کی ونی کر نے پر پنچایت کے آٹھ ارکان گرفتار کیے گئے ۔گیارہ کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق اسی گائوں کے محمد حنیف نے مہندی حسن کی بہن18سالہ صاحباں بی بی سے بارابطہ آشنائی ا غواء کر کے شادی کر لی جس پر پنچایت نے مہندی حسن کی بہن ذلیخاں کی ماں منظوراں کی رپورٹ پر پولیس نور شاہ نے چھاپہ مار کر پنچایت کے غلام صابر،غلام علی،وحیداسرار ،بلال سلیم،نکاح خواں مو لوی احمد،دولہا ہارون حسن اور محمد حسن کو گرفتار کر لیا اور پولیس نے گیارہ ملزموں کے خلاف مقدمہ چائلڈ ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔