• news

کابینہ کمیٹی کا سابق وزیر کامران مائیکل ، انسانی حقوق کارکن جلیلہ پر سفری پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیٹ نیوز ) کابینہ کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل اور ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن جلیلہ حیدر پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت داخلہ کے مطابق کمیٹی نے 2 اہم شخصیات کے نام، نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے سابق چیئرمین طارق ملک اور سندھ حکومت کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخکو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالا گیا۔کابینہ کمیٹی کی جانب سے سندھ کے وزیر انوار سیال، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد حسین، سندھ کے سابق سیکریٹری صنعت ضمیر احمد اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے 2 منیجنٹ ڈائریکٹرز زاہد میر اور راؤف کاجک کے معاملات کو ملتوی کردیا۔خیال رہے کہ ای سی ایل پر کابینہ کمیٹی مختلف محکموں کی جانب سے بھیجے گئے معاملات پر فیصلے کے لیے بنائی گئی تھی، کمیٹی کی جانب سے زیر بحث آنے والی فہرست میں زیادہ تر افراد وہ ہوتے ہیں، جو مبینہ طور پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے کرپشن مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن