انسداد منشیات کے لیے مشترکہ کوشش کی جانی چاہیئے ،چینی مندوب
نیویارک (آئی این پی ) چین میں منشیات پر قابو پانے والے قومی کمیشن کے نائب سیکرٹری جنرل وے شیاو جون نے اقوام متحدہ کے نارکوٹکس ڈرگز کمیشن کے اجلاس کے دوران منشیات کے انسداد کے لیے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی ہے ۔ وے شیاو جون نے باسٹھویں نارکوٹکس ڈرگز کمیشن کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے لیے مشترکہ ذمہ داری سنبھالے اور منشیات کے خلاف مشترکہ طور پر جدوجہد کرے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے اس موقع پر منشیات پر قابو پانے کے لیے چین کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔اجلاس کے دوران چینی وفد نے دیگر ضمنی اجلاسوں میں بھی شرکت کی اور شنگھائی تعاون تنظیم اور گریٹر میکانگ سب ریجن میں انسداد منشیات کے تعاون کے نظام کے تحت تعاون کے مثبت ثمرات پر بھی روشنی ڈالی۔