• news

ساہیوال: مقدمہ کی رنجش پر 6 بچوں کی ماں کو قتل کردیا

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں بشیرہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر چھ بچوں کی ماں مریم کو کلہاڑیاں مار کر پانچ افراد نے قتل کر دیا ۔ایک ملزم چاکر گرفتار۔واقعات کے مطابق اسی چک کے محمدناصر اور چاکر کے درمیان مقدمہ بازی چلی آرہی تھی کہ جمعہ کی رات مویشیوں کے پاس سوئی ہوئی محمد ناصر کی ماں مر یم پر کلہاڑیوں سے چاکر ،صدام اور انکے تین ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور کلہاڑیاں مار کر مر یم کو قتل کر دیا ۔مر یم کے شور پر محمد ناصر اور پڑوس والے آگئے تو ملزم بھاگ گئے ۔پولیس بہادر شاہ نے 5ملزموں چاکر،صدام اور انکے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ 148,302ت پ درج کر لیا اور چاکر کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن