• news

نیوزی لینڈ میں درندگی کاسبب اسلاموفوبیاہے:حافظ ادریس

لاہور ( سپیشل رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ نیوزی لینڈ میںدرندگی کا سبب اسلامو فوبیا اور اسلام دشمنی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران کی جانے والی دہشت گردی انسانیت کے نام پر بدنما دھبہ ہے ۔ المیہ یہ ہے کہ غیر مسلم دہشت گرد جب بھی کوئی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو تہذیب حاضر کے علمبردار اسے معمول کاواقعہ یاذہنی مرض کا نام دے دیتے ہیں ۔ اس خون کے صدقے غیر مسلم دنیا میں اسلام کی روشنی پھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن