• news

پڈعیدن: ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی‘ مسافروں کا لاپرواہی پر عملے کیخلاف احجاج

ملتان(نمائندہ خصوصی)حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پڈعیدن کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی،بوگی نمبر 3 کا بریک شو ٹوٹنے پر انجن ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی،اسٹیشن سے 3 میل آگے جا کر گاڑی روکی گئی,پتھر اڑ کر لگنے سے بوگی میں سوار مسافر زخمی مسافروں کا احتجاج ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پڈ عیدن اسٹیشن کے قریب اس وقت حادثے سے بال بال بچ گئی جب بوگی نمبر 3 کا بریک شو ٹوٹ گیا تاہم مسافروں کے شور کے باوجود ٹرین کو 3 میل تک نہ روکا گیا،اسٹیشن سے گزارنے کے بعد مسافروں کی جانب سے چین کھینچنے پر ٹرین روکی گئی تاہم عملے نے بریک کی مرمت کی بجائے بریک اتار کر بوگی میں رکھ دی اور ٹرین کو دوبارہ روانہ کر دیا،مسافروں کے احتجاج پر یہ کہہ کر تسلی دے دی گئی کہ انجن کے بریک سے کام چلا لیا جائے گا،ٹرین میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کی رفتار تیز ہونے پر پتھر اڑ اڑ کر مسافروں کو لگتے رہے اور کئی مسافر ذخمی ہو گئے جبکہ حویلیاں سے کراچی جانے والی اس ٹرین کی ہر بوگی میں گندگی کے ڈھیر ہیں اور واش رومز میں نہ پانی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں دوسری جانب عملے نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوگی کا بریک شو نکال کر بوگی میں رکھ دیا جس کے باعث ہزاروں مسافروں کی زندگیاں داو پر لگا دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن