شیخ رشید ٹرینوں کی بوگیوں سے محروم نہ کریں
مکرمی وفاقی وزیرشیخ رشید اور ریلوے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن عملی طور پر نئی ٹرینیں چلا کر دیگر سیکشنوںپر چلے والی ٹرینوں سے بوگیاں اتار کر مسافروں کو ذلیل و رسوا کیا جا رہا ہے جس سے ہزاروں مسافر روزانہ پریشان ہو رہے ہیں لاہور نارووال اور سیالکوٹ سیکشنوں پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کی بوگیاںپانچ روز سے آدھی کر دی گئیں۔ قبل ازیں لاثانی ایکسپریس نو بوگیوں ، فیض احمد فیض ایکسپریس اور نارووال ایکسپریس سات سات بوگیوں پر مشتمل تھیں لیکن ریلوے نے اچانک متذکرہ ٹرینوں کی تین سے چار تک بوگیاں اتار دی ہیں جس کی وجہ سے بے شمار مسافر ٹکٹ خریدنے کے باوجود سٹیشن پر کھڑے ہونے کی جگہ بھی نہ ملنے کی وجہ سے مایوس لوٹ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کے حکم پر نئی ٹرینیں چلانے کے لئے کامیاب اور منافع بخش چلنے والی ٹرینوں سے بوگیاں اتار کرریلوے اپنے نمبر بنا رہی ہے۔ بوگیوں کی کمی کے باعث پورے پنجاب میں مسافر شدید خوار ہو رہے ہیں۔( قمرگولاٹی ۔نارنگ منڈی)