آسٹریلوی سینٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان کا 44 ہزارڈالر کی امدادی رقم نیوزی لینڈسانحہ کے شہداء کے لواحقین کو دینے کا اعلان
پرتھ (نیٹ نیوز) مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینٹیر فریزر ایڈیگ کے سرپر انڈا مارنے والے نوجوان نے اپنے لئے جمع شدہ 44 ہزار امدادی رقم کو نیوزی لینڈ کی مساجدمیں شہیدہونے والوں کے لواحقین کو دیئے جانے کااعلان کیا ہے۔ 17 سالہ نوجوان کو واقعہ کے کچھ دیربعد ہی رہا کر دیا گیا تھا اس دوران نوجوان کے دوستوں نے قانونی امداد اور مزید انڈے خریدنے کیلئے سوشل میڈیا پر فنڈریزنگ پیچ بنا ڈالا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے خطیر رقم جمع ہوگئی۔