• news

نیب لاہور نے فواد حسن فواد کیخلاف دوسرا کرپشن ریفرنس دائر کردیا

لاہور(اے پی پی، این این آئی )نیب لاہور نے ملزم فواد حسن فواد کے خلاف دوسرا کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کر دیا،ملزم کیخلاف دوسرا ریفرنس مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں داخل کیا گیا، ریفرنس میں ملزم کیخلاف 1 ارب 9 کروڑمالیت کے غیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے،نیب کی جانب سے ملزم فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 3 اگست 2018 کو گرفتاری پر عمل درآمد کیا گیا، ملزم کے اثاثہ جات میں صدر راولپنڈی میں 5 کنال رقبہ کا کمرشل پلاٹ شامل ہے جس کی موجودہ مالیت لگ بھگ 50 کروڑ روپے ہے۔دوسری جانب فواد حسن فواد کی نیب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی گئی ہے۔جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا کہ نیب نے 5جولائی کوآمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے لئے گرفتار کیا، 5ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باجود نیب کی جانب سے ریفرنس فائل نہیں کیا گیا۔فواد حسن فواد کی آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں ضمانت منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ نیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد حسن نے آشیانہ پراجیٹ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مداخلت کی اور چودھری لطیف اینڈ کمپنی کو قانونی طور پر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن