بھارت پی ایس ایل کو ناکام بنا نیکی کوششیں کرتا ہے: احسان مانی، سرحدی صورتحال کے باعث کامیاب انعقاد چیلج تھا: مراد علی شاہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت پہلے دن سے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا پاکستان سیر لیگ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی جیسے بڑے چینلجز کا سامنا کیا۔ کرکٹرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کرکٹ رکنے سے صرف دہشتگردی کی جیت ہوگی دہشتگردی کی وجہ سے کرکٹ کو نہیں روکنا چاہئے احسان مانی نے کہا ہے کہ ہماری ریجنل کرکٹ میں بھی سیاست آ گئی ہے سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہئے پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی کم کی جائے کیونکہ ہم کراچی شہر کو دیکھنا چاہتے ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے میچز کو بھرپور پذیرائی ملی ہے لیکن بھارت پہلے دن سے ہی پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا ہے آئندہ پی ایس ایل کیلئے 4 سے 5 سٹیڈیم تیار کریں گے کوشش کرے گے آئندہ پی ایس ایل کا ایک میچ حیدر آباد میں ہو پی ایس ایل کے میچز کے انتظامات کیلئے پی سی بی نے بہت محنت کی وزیراعلیٰ سندھ اور انتظامیہ نے میچز کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ڈی جی رینجرز اور سندھ حکومت نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سرحدوں پر جنگی صورتحال میں پی ایس ایل بڑا چیلنج تھا فورسز اور انتظامیہ کے مشکور ہیں تعاون پر اہل کراچی کا بہت مشکور ہوں رپورٹ کے کامیاب انعقاد سے پورے ملک کا اعتماد بڑھا سندھ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر رہے ہیں دریں اثناء کرکٹ …… کی دہشتگردی کی جیت ہوگئی سندھ میں دہشتگردوں کیلئے زیروٹالر ہے۔ کراچی کے لوگوں نے جیسا تعاون کیا اس کی مثال نہیں ملتی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں حکومت سندھ سمیت کراچی کے لوگوں کا بڑا کردار ہے۔