• news

راہول گاندھی کے جلسے میں ’’مودی چور ہے‘‘ کے نعرے

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی کی جانب سے چوکیدار چور ہے کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا تو مودی نے سوشل میڈیا ہیش ٹیگ میں ’’چوکیدار ہوں‘‘ کا آغاز کر دیا۔ دیگر بی جے پی رہنماؤں نے بھی ان کی تقلید میں اپنے نام کے ساتھ چوکیدار کا لفظ جوڑ لیا۔ راہول گاندھی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے آپ کو چوکیدار، چوکیدار کہہ رہے ہیں۔ یہ چوکیدار یا کوئی اور نام رکھ لیں اس کے ساتھ آواز آئے گی چور ہے۔ چوکیدار چور ہے۔ انہوں نے نعرہ لگایا ’’چوکیدار‘‘ تو جلسے کے شرکا نے جواب دیا۔ ’’چور ہے‘‘۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی نعرے ’’میں چوکیدار بھی ہوں‘‘ پر ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا نشانہ بننے والی اقلیت نے سوالات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیور سٹی میں بی جے پی کی طلباء ونگ اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کی طرف سے15اکتوبر 2016ء کو کئے جانے والے حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے ایم ایس سی بائیو ٹیکنالوجی کے 27سالہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس نے مودی سے پوچھا ہے کہ اگر تم چوکیدار ہو تو بتائو میرا بیٹا کہاں ہیـ؟فاطمہ نفیس نے ایک ٹویٹ میں اپنے بیٹے کے بارے میں سوال اٹھایا ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کے غنڈوں کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیاگیا؟ بھارت کے تین اہم ادارے میرے بیٹے کو ڈھونڈنے میں کیوں ناکام ہوگئے ہیںـ؟انہوں نے پوچھانجیب کہاں ہے؟

ای پیپر-دی نیشن