یوم پاکستان تقریب، وزیراعظم ملائیشیا مہمان خصوصی ہونگے،پرسوں آئیں گے
اسلام آباد (این این آئی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 21 مارچ کو پاکستان کے دورے پرپہنچیں گے، وہ 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم مہاتیر کا استقبال کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہوگا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔