• news

نندی پور ریفرنس، خواجہ آصف، نوید قمر کل گواہی کیلئے طلب، بابر اعوان‘ نیب پراسکیوٹر میں تلخ کلامی

اسلام آباد (نا مہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف ملزموں اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر کو بطور گواہ کل جمعرات کو طلب کر لیا ہے۔ بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ یہ سیلاب کا کیس نہیں ہے جو مظفرگڑھ میں ریکارڈ کیا گیا اور نہ ہی یہ کوئی سیاسی بیان ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں اس کیس میں نوید قمر اور خواجہ آصف کو گواہی کے لیے پیش کر رہا ہوں۔ جس پر بابر اعوان نے نیب پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کر رہے ہیں اور میرے مخالفین کو میرے خلاف پیش کر رہے ہیں۔ میں عدالت میں موجود ہوں جس کو پیش کرنا ہے، پیش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن