• news

رحمن ملک، خالد ملک کی ایک اور ہمشیرہ کلثوم بی بی انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج 2 بجے سیالکوٹ میں ہو گی

سیالکوٹ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک و خالد ملک کی ایک اور بڑی ہمشیرہ کلثوم بی بی، غلام احمد پٹواری کی اہلیہ اور محمد صابر ملک کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بدھ 20مارچ کو کوٹلی بہرام کرکٹ کلب گراؤنڈ میں دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے 70سالہ کلثوم بی بی شوگر کی مریضہ تھیں اور گزشتہ روز ان کی شوگر کم ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ اس جہاں فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ واضح رہے سینیٹر رحمن ملک کی چھوٹی ہمشیرہ بھی دو ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن