• news

حوثی باغیوں نے سربراہ اقوام متحدہ کمشن کو راس عیسیٰ کے دورے سے روک دیا

صنعاء (این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں نے الحدیدہ شہر میں جنگ بندی کی مانیٹرنگ کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ جنرل مائیکل لولیسگارڈ کو مغربی علاقے راس عیسیٰ کی بندرگاہ کے دورے سے روک دیا۔ سویڈن میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عسکر زعیل نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی نگران کمیٹی کے سربراہ کو راس عیسٰی بندرگاہ کے مطالعاتی دورے سے روک دیا۔یمنی وزیر محمد عسکر نے حوثیوں پر الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

ای پیپر-دی نیشن