پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب11 وزراء نے بھی حلف اٹھایا
پنجی(این این آئی)گوا اسمبلی کے صدر پرمود پانڈورنگ ساونت بی جے پی اتحاد حکومت کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی موت کے بعد بی جے پی کو ریاستی حکومت بچانے کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے ساتھ ہی11نئے وزرا ء نے بھی حلف اٹھایا۔