وینزویلا حکومت کاکابینہ میںبڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ
کراکس (این این آئی)وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں کہاگیاکہ بنیادی اصلاحات کے لیے وزرا کو مستعفی ہونے کا کہا گیا ۔ اس کا مقصد ملک کو ہر خطرے کا سامنا کرنے کے قابل بنانا بتایا گیا ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے اقتدار کی جنگ جاری ہے۔