کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اوربہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں:سمیع اللہ چوہدری
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی محکمہ خوراک نے پنجاب میں کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری خوراک پنجاب شوکت علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محترمہ لبنی اور کین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں پہلی دفعہ ملز مالکان کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو ان کا معاوضہ 180روپے فی من کے ریٹ کے مطابق بروقت ادا کیا گیا ہے۔