4سال بعدبھی نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہوسکا: خرم نوازگنڈاپور
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے 10دن کے اندر اسلحہ قوانین میں اصلاحات کااعلان کیاہے۔جبکہ پاکستان میںسانحہ اے پی ایس کے 4سال گزر جانے کے بعد نیشنل ایکشن پلان پرمن و عن عمل درآمد نہ ہو سکا۔انہوںکہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امن نصاب اور درجنوں کتب پرمشتمل جامع نصاب ترتیب دیا جو شائع ہو چکا ہے۔