اللہ کے گھر کی زیارت کرنیوالے دنیا کے خوش نصیب انسان ہیں:پیرسعیدالحسن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ اللہ کے گھر کی زیارت کرنے والے افراد دنیا کے خوش نصیب ترین انسان ہیں۔جو اللہ کے مہمان بنتے ہیں اور جن پر اللہ کا خاص فضل ہوتا ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے اوقاف آر گنائزیشن میں تعینات ملازمین کے مالی معاملات کے جائزہ کیلئے اوقاف بورڈ کا اجلاس میں کیا۔ بعد ازاں اوقاف ملازمین کی حج بیت اللہ کی سعادت کے لئے قر عہ اندازی ہوئی ۔جس میں اوقاف آرگنائزیشن کے 8خوش نصیب کوحج کیلئے بھیجاجائیگا ۔