• news

اسلام آباد یونائیٹڈ کاسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کی پوری رقم آصف علی کی بیٹی کے علاج کیلئے دینے کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کی پوری رقم کرکٹرآصف علی کی بیٹی کے علاج کے لیے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی نقوی نے ٹویٹر پر پیغام میں لکھا کہ ’’اسلا م آباد یونائیٹڈ کے تمام کھلاڑیوں نے مشکل کی اس گھڑی میں آصف علی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے،ہم اپنی سپرٹ آف کرکٹ ایورڈ کی تمام رقم 20ہزر ڈالرآصف علی کی بیٹی کے علاج کے لیے دے رہے ہیں،ہم آصف علی کی بیٹی کے لیے دعاگو ہیں۔ آصف علی نے کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بیٹی کیلئے دعا کرنے والے ہر شخص کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ آصف علی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دینے والے ہر شخص کے وہ بے حد مشکور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن