• news

منشیات سمگلنگ، غیر ملکی ماڈل کو8سال 8ماہ قید، ٹریزا سزا سن کر رو پڑی

لاہور (نیوز رپورٹر) سیشن کورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل کو 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے منشیات سمگلنگ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا جس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو 8 سال8 ماہ قید اور ایک لاکھ تیرہ ہزار جرمانے کی سزا سنادی گئی، ملزمہ سزا سن کر سکتے میں آگئی اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا۔ غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو گزشتہ سال جنوری میں منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے اور اسکا کیس سردار اصغر محمود ڈوگر ایڈووکیٹ نے لڑا۔ وکیل نے غیرملکی حسینہ کا بھرپور دفاع کیا، غیر ملکی ماڈل ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی اور ایک سال سے زیادہ عرصہ سیشن عدالت میں پیش ہوتی رہی، ملزمہ کیس کی سماعت کے دوران کبھی دکھی تو کبھی خوش دکھائی دی۔

ای پیپر-دی نیشن