بہاولپور: طالبعلم نے پروفیسر کوقتل کر دیا،ملزم گرفتار
بہاولپور (نامہ نگار) طالب علم نے کالج پروفیسر کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں بی ایس پروگرام کے طالبعلم نے چھریوں کیوار کرکے اپنے پروفیسر خالد حمید کو قتل کردیا۔پولیس نے مبینہ ملزم خطیب حسین کو گرفتار کرکے کرکے آلہ قتل برآمد ، مقتول کی لاش بھاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔واقعہ کے بعد ایس ای کالج کو بند کردیا گیا بعد ازاں بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایس ای کالج یونٹ بہاولپورکے زیر اہتمام صدر پی پی ایل اے بہاولپور ایسوسی ایٹ پروفیسر امتیاز سلیم لودھی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے میں شریک اساتذہ نے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتل اورکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔