سانحہ نیوزی لینڈ کی ویڈیو وائرل ہونے پر فیس بک‘ ٹویٹر‘ یو ٹیوب‘ مائیکرو سافٹ کے سربراہان طلب
نیویارک (نیٹ نیوز) سانحہ نیوزی لینڈ کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا کمپنیوںسے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ امریکی ایوان کی ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی نے فیس بک‘ یو ٹیوب‘ ٹوئٹر اور مائیکرو سوفٹ سربراہان کو 27 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سانحہ نیوزی لینڈ کی براہ راست ویڈیو فیس بک پر بہت کم صرف 200 افراد نے دیھی تاہم اسے بڑی تعداد میں کاپی کرکے دوبارہ پوسٹ کیاگیا اور سوشل پیلیٹ فارمز اسے پھیلنے سے نہ بچا سکے۔ وائرل ہونے کے سبب سانحہ نیوزی لینڈ کی ویڈیو کروڑوں افراد نے دیکھی ہے۔ فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس بک سے 15 لاکھ ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا ہے۔