• news

بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل میں ملوث ارب پتی تاجر نیرو مودی لندن سے گرفتار

لند ن (صباح نیوز) بھارتی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل میں ملوث ارب پتی تاجر نیرو مودی لندن سے گرفتار کرلیا گیا۔ارب پتی سونے کا بیوپاری نیرو مودی پنجاب نیشنل بینک کے لون فراڈ میں بھارتی حکومت کو مطلوب تھا۔بھارت میں پنجاب نیشنل بنک کے 2ارب ڈالر کے بینک فراڈ کے مرکزی کردار نیرو مودی کو لندن سے گرفتار کرلیا گیا۔ارب پتی سونے کا بیوپاری نیرو مودی پنجاب نیشنل بینک کے لون فراڈ میں بھارتی حکومت کو مطلوب تھا، نیرو مودی گزشتہ برس برطانیہ فرار ہوگیا تھا جس پر بھارت نے برطانیہ سے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔برطانوی پولیس نے نیرو مودی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ مودی بھارتی وزیراعظم کے قریبی ساتھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن