نوازشریف، مریم نواز ،صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کیجانب سے کی جانے والی تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔درخواست میں کہاکہ کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا خلاف قانون ہے۔