مصر: شہریوں پر فائرنگ، 7 جابحق، متعدد زخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
قاہرہ(این این آئی)مصر کی الجیزہ گورنری کے شہر اوسیم میںایک نوجوان نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ محمد رمضان سالم نامی ایک نوجوان نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک بچے، پولیس افسر سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گولی مار کر قتل کردیا۔زخمی ہونے والے شہریوں کو الجیزہ اور اوسیم کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا شخص ذہنی مریض لگتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کے خاندان اور ایک دوسرے خاندان کے درمیان تنازع ہوا جس کے بعد اس نے فائرنگ کردی۔ جاںبحق ہونے والوں میں پولیس سیکرٹری بھی شامل ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔