سانحہ کرائسٹ چرچ پر ٹرمپ مسلمانوں سے معافی مانگیں: امریکی گلوکار
نیو یارک(نوائے وقت نیوز) امریکا کے مقبول ترین گلوکار جان راجر اسٹیفن المعروف جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیتے ہوئے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔ امریکی گلو کار جان لیجنڈ نے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ان تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں جو یہاں اچھی زندگی کے حصول کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات مسلمانوں کو بدنام کرتے ہیں اور لوگوں کو سانحہ نیوزی لینڈ جیسے واقعات کرنے کیلئے اکساتے ہیں لہذا ٹرمپ کو مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے جان لیجنڈ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ واقعے کے براہ براہ ذمہ دار نہیں ہیں لیکن ان کے بیانیئے نے قاتل کو نیوزی لینڈ جیسے واقعے کیلئے اکسایا ہے انہیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ ایسی بیان بازی کرکے غلط کر رہے ہیں۔