امریکہ ، پاکستانی خاتون پر سفید فام انتہا پسند کا حملہ، پولیس نے نسل پرستی کا واقعہ قرار دے دیا
امریکہ( آن لائن )امریکی شہر نیو یارک کے علاقے بروکلین میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون بھی نسلی تعصب کا شکار ہو گئیں۔اس حوالے سے قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا بروکلین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی نژاد خاتون امبر نے میڈیا کو بتایا کہ سفید فام شخص نے اسے سڑک پر چلتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔پولیس نے شدید دبا کے بعد اس واقعے کو نسل پرستی کا واقعہ قرار دے دیا۔