کئی قبائلی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ بدستور بند
پشاور (نیٹ نیوز) قبائلی علاقوں میں مقامی لوگوں کا ایک بڑا مطالبہ موبائل فون کی بحالی ہے تاہم ضلع باجوڑ میں موبائل ڈیٹا سروس اور شمالی وزیرستان موبائل اور ڈیٹا سروس اب تک شروع نہیں کی جا سکیں ہیں۔ موبائل فون کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے اور وزارت داخلہ کے باقاعدہ احکامات کے بغیر یہ سروسز شروع نہیں کی جا سکتیں۔