• news

مغربی میڈیا میں پیش کیا جانے والا پاکستان کا امیج درست نہیں: صمصام بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا میں پیش کیا جانے والا پاکستان کا امیج درست نہیں غیر ملکی میڈیا کے پاکستان کے بارے میں غیر منصفانہ رویے کے مقابلے کیلئے پاکستانی صحافی ادیب شاعر اور آرٹسٹ آگے بڑھ کر ملک کا تشخص صحیح کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یہاں مقامی ہوٹل میں انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان کو اپنا تشخص درست کرنے کیلئے اپنی صفوں کی درستی کے سلسلے میں ابھی بہت کام کرنا ہے تاہم یہ حقیقت اظہر امن الشمس ہے کہ پاکستان صوفیائے کرام کے امن وآشتی کے پیغام سے منور محبت کا گہوارہ ملک ہے جہاں کسی قسم کا صنفی امتیاز دیکھنے میں نہیں آتا انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی پہچان یہی ہے کہ یہاں انتہا پسندی نفرت ار تشدد جیسے رحجانات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے موجودہ حکومت نے دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے انتہائی موثر اور فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں حالہ پاک بھارت کشیدگی اور بعد ازاں نیوزی لینڈ کے اندونہاک واقعہ میں پاکستان اور مسلمانوں کی بردباری اور باہمی احترام کا مظاہرہ دینا نے دیکھا صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو لوگ اظہار خیال رکھتے ہیں اچھی تحریر کے مالک ہیں یا ان کے پاس کوئی فن یا ہنر ہے ایسے لوگوں کو ملک کے سافٹ امیج میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے صوبائی وزیر نے جرمنی کے پاکستان میں سفیر مارٹن کوہلر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان سے محبت کی مثالیں اب ضرب المثل بن چکی ہیں پاکستانی حکومت اور معاشرے کو جس ہمدردی امید اور باریک بینی سے انہوں نے دیکھا اس کا جواب نہیں سید صمصام علی بخاری نے پاکستان اور جرمنی کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری اور استحکام کی امید کا اظہار کیا انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم کے آغاز سے پاکستانی صحافت کو پروفیشنل اور سمارٹ نوجوان صحافیوں کی کھیپ میسر آئے گی جس سے ملک میں جمہوریت اور صحافیتی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن